حدیث نمبر :410

روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ پانی پانی سے ہی ہے ۱؎(مسلم)شیخ امام محی السنہ رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ یہ حدیث منسوخ ہے۔اورحضرت ابن عباس نے فرمایا کہ پانی کا صرف پانی سےہونا احتلام میں ہے ۲؎ اسے ترمذی نے روایت کیا میں نے اسے بخاری ومسلم میں نہ پایا۔

شرح

۱؎ یعنی غسل کرنا منی نکلنے سے ہی واجب ہے جب کہ شہوت سے ہو۔ ۲؎ یعنی اگرچہ حدیث صحبت کے متعلق ہے تب تو منسوخ ہے اسکی ناسخ ابوہریرہ کی گزشتہ حدیث ہے،نیزوہ حدیث جو آگے آرہی ہے۔اوراگراحتلام کے بارے میں ہے تومحکم ہے کہ اب بھی احتلام میں انزال کے بغیر غسل واجب نہیں۔اس کا ذکر اگلی حدیث میں بھی آرہا ہے۔