لوگارثم (Logarithm)

علم ریاضی کی ایک شاخ "لوگارثم(Logarithm) کے متعلق سیدی مُرشدی امام احمد رضا خان قادری محدث بریلی علیہ الرحمہ المتوفی 1340ھ کا 45 صفحات پر مشتمل علمی و تحقیقی رسالہ جو فتاوی رضویہ میں شامل نہیں ، بلکہ عام دستیاب بھی نہیں ، یہ رسالہ 1980ء میں پہلی بار سید محمد ریاست علی قادری صاحب و حضرت علامہ شاہ تراب الحق قادری صاحب کی کاوشوں اور پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد صاحب (رحمہم اللہ تعالیٰ) کی تقدیم سے "ادارہ تحقیقات امام احمد رضا "نے شائع کیا تھا بعد میں شاید یہ دوبارہ نہیں چھپ سکا مگر ضائع ہونے سے بچ گیا ۔اللہ تبارک وتعالیٰ ایسے بزرگوں پر اپنی کروڑ ہا کروڑ رحمتوں کا نزول فرمائے جن کے سینے میں اسلاف کی تحریروں سے محبت اور حفاظت کا درد موجود تھا—-آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ارسلان احمد اصمعی قادری