آل نبی ، اولاد علی ، شیخ کامل ، عالم ربانی حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ صاحب رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ مقام صحابہ کرام پر گفتگو کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ

“فضیلت صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین سے متعلق صرف ایک بات عرض کر دوں کہ تمام جہانوں کے اغواث ، ابدال ، اقطاب ، صلحاء ، نقباء ، عرفا اور تمام عابدین ، عارفین ، متقین ، مومنین ، صالحین اور اولیائے کاملین جمع ہو جائیں اور ان میں سے کسی نے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کا جمال پاک اپنی ظاہری آنکھوں سے اپنی حیات ظاہری میں نہ دیکھا ہو مگر سینکڑوں برس انھوں نے تقوی اختیار کیا ہو سینکڑوں برس انھوں نے شب بیداری سے کام لیا ہو راتوں کو جاگ کر انہوں نے اللہ کی عبادت کی ہو اور ان میں روزے رکھے ہوں ، زکوۃ دی ہو اور کوئی نیکی بھی نہ چھوڑی ہو ، مگر خدا کی قسم اس کے باوجود یہ سب مل کر بھی ایک صحابی کے مقام کو نہیں پہنچ سکتے اس کی وجہ یہ ہے ، کہ خدا نے اپنے لئے سجدے کرنے کا وہ ثواب نہیں رکھا جو ایمان اور محبت کے ساتھ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دیکھنے کا ثواب رکھا ہے۔

(خطبات کاظمی ، جلد 4 ، ص 138 ، کاظمی پبلی کیشنز جامعہ اسلامیہ ملتان شریف)

اللہ تعالیٰ شاہ صاحب کے مزار پُرانوار پر کروڑوں کروڑ رحمتوں کا نزول فرمائے آمین

✍️ارسلان احمد اصمعی قادری