یہ شان علی ہے ذرا سنبھل کر

یہ شان علی ہے ذرا سنبھل کر

حضرت سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میرے بارے میں دو طرح کے آدمی ہلاک ہو جائیں گے؛ ایک حد سے زیادہ محبت کرنے والا جو میری ایسی شان بیان کرے گا جس کا میں حق دار نہیں اور دوسرا مجھ سے بغض رکھنے والا جسے میری دشمنی مجھ پر بہتان لگانے پر آمادہ کرے گی-

(مسند احمد، مشکوٰۃ، مرقات و مرآۃ المناجیح)

رافضی اور ان کے چھوٹے بھائی تفضیلی تو اس مرض میں مبتلا ہیں ہی لیکن آج کل خود کو اہل سنت کہنے والے کچھ حضرات بھی اس وائرس کی زد میں ہیں- خود کو محب علی و اہل بیت ثابت کرنے کے چکر میں اہل سنت کے موقف پر ہی فتوے جاری فرما رہے ہیں- تفضیلیت سے بیزاری اور نفرت کا اظہار تو کرتے ہیں لیکن ان کی خود کی باتوں سے تفضیلیت کی بو آتی ہے-

ابھی مولود کعبہ کے مسئلے پر ہی خود کو “معتبر علماے اہل سنت” کہلانے والے چند حضرات نے یہ زہر اگلا ہے کہ جو حضرت مولا علی کی ولادت خانہ کعبہ میں ہونے کا انکار کرے وہ بغض علی و بغض اہل بیت میں مبتلا ہے اور خاندان رسول کی تنقیص کا پہلو تلاش کر رہا ہے!

ان “معتبر علما” (جو کہ اصل میں ایک مقرر سے زیادہ نہیں) کو چاہیے تھا کہ شاخ کاٹنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ خود کی تشریف کس شاخ پر جمی ہوئی ہے لیکن آؤ دیکھا نہ تاؤ فائرنگ شروع کر دی اور انجام یہ ہوا کہ سرین زمین پر آ گری- انھیں چاہیے تھا کہ اس تحقیقی مسئلے میں ٹانگ نہ اڑائیں کیوں کہ کہتے ہیں “جس کا کام اسی کو ساجے” لیکن دل ہے کہ کبھی کبھی ذلیل کروا کر ہی چھوڑتا ہے-

اگر ان کی یہ بات تسلیم کر لی جائے کہ “جو حضرت علی کو مولود کعبہ نہ مانے وہ بغض…… الخ” تو پھر سیکڑوں اکابرین اہل سنت کو دشمن اہل بیت قرار دینا ہوگا جن میں امام جلال الدین سیوطی، امام نووی، امام شمس الدین محمد، امام محمد بن علی شافعی، امام شہاب الدین خفاجی، علامہ حسین دیار بکری، امام بہاؤالدین مکی، علامہ حلبی، امام ابن عساکر، علامہ جمال الدین افریقی وغیرہ سمیت دیگر کئی علما شامل ہیں!

اگر زیادہ دور نہ جائیں تو صدر الشریعہ، حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی، فقیہ ملت، مفتی جلال الدین احمد امجدی، حکیم الامت، مفتی احمد یار خان نعیمی علیھم الرحمہ پر بغض اہل بیت کا فتوی لگا کر دکھائیں (جو انجانے میں آپ لگا بھی چکے ہیں) تاکہ آپ کو محب اہل بیت کا ایوارڈ دیا جا سکے-

اہل سنت و جماعت، اعتدال پسند ہے لہذا اپنی شدت پسندی کو اس میں شامل کرنے اور اس پر محبت اہل بیت کا لیبل لگا کر دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش نہ کریں؛ یہ ہماری گزارش ہے اور اسی میں آپ کی سلامتی بھی ہے ورنہ جب گرفت ہوگی تو کئی ہاتھ زد میں آئیں گے-

عبد مصطفی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.