رمضان المبارک کو پانے کی خواہش
sulemansubhani نے Friday، 29 March 2019 کو شائع کیا.
رمضان المبارک کو پانے کی خواہش
سب سے پہلا معمول آپﷺ کا یہ ہے کہ آپ ﷺ رمضان المبارک کی آمد سے کئی ایام پہلے سے ہی اس کے پانے کی دعا کرتے رہتے چنانچہ امام طبرانی کی اوسط میں اور مسند بزار میں ہے جیسے ہی رجب کا چاند طلوع ہوتا تو آپ اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دعاء کرتے ’’اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَ شَعْبَانَ وَ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ‘‘ اے اللہ ہمارے لئے رجب و شعبان با برکت بنا دے اور ہمیں رمضان نصیب فرما۔
مولانا محمد شاکر علی رضوی نوری
ٹیگز:-
رجب , دعا , امام طبرانی , اللہ تعالیٰ , رمضان المبارک , مسند بزار , آپ ﷺ , آپﷺ , مولانا محمد شاکر علی رضوی نوری , اوسط