صحائف صحابہ کرام

صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی مرویات کے مجموعوں اور صحیفوں کا ذکر گذشتہ اوراق میں آپ پڑھ چکے ہیں ۔ دراصل یہ ہی اس موضوع پر پہلی کوششیں ہیں جنکو بعد کے علماء کرام ومحدثین عظام نے اساسی حیثیت دی ۔لہذا صحابہ کرام کے صحائف کی اجمالی فہرست یوں بیان کی جاتی ہے ۔

۱۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کے صحیفے

آپکی مرویات کو مندرجہ حضرات نے جمع کیا ۔

٭ حضرت عروہ بن زبیر بن العوام ۔ (ام المومنین کے بھانجے )

٭ حضرت ابوبکر بن محمد بن عمروبن حزم ۔ ( ام المومنین کی تلمیذہ عمرہ بنت عبدالرحمن کے بھانجے)

٭ حضرت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق ۔ ام امومنین کے بھتیجے ،

۲۔ حضرت ابوہریرہ کے صحیفے

 مندرجہ ذیل حضرات نے آپکی مرویات کو جمع کیا ۔

٭ حضرت بشیربن نھیک

٭ حضرت حسن بن عمروبن امیہ

٭ حضرت ھمام بن منبہ

۳۔ حضرت عبداللہ بن عمر کے صحیفے

آپکی مرویات مندرجہ ذیل حضرات کے ذریعہ محفوظ ہوئیں ۔

٭ حضرت نافع مولی عبداللہ بن عمر

٭ حضرت سالم بن عبداللہ بن عمر

٭ حضرت مجاہد

٭ حضرت سعید بن جبیر

۴۔ حضرت جابر بن عبداللہ کے صحیفے

آپکی مرویات حسب ذیل حضرات نے جمع کیں ۔

٭ حضرت اسمعیل بن عبدالکریم

٭ حضرت سلیمان یشکری

٭ حضرت مجاہد

٭ حضرت قتادہ بن دعامہ سدوسی

۵۔ حضرت عبداللہ بن عباس کے صحیفے

مندرجہ ذیل حضرات نے روایت کئے۔

٭ حضرت سعید بن جبیر تلمیذخاص

٭ حضرت علی بن عبداللہ بن عباس

٭ خود آپ نے بھی کثیر صحائف رقم فرمائے

۶۔ حضرت ابوسعید خدری کی مرویات کی حفاظت

مندرجہ ذیل حضرات کے ذریعہ ہوئی ۔

٭ حضرت عبداللہ بن عباس

٭ حضرت نافع

٭ حضرت عطاء بن ابی رباح

٭ حضرت جابر بن عبداللہ

٭ حضرت مجاہد

۷۔ حضرت عبداللہ بن عمروبن عاص کے صحائف ،

بایں معنی انکو صحابہ کرام میں امتیازی حیثیت حاصل ہے کہ انہوں نے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہی لکھنے کا اہتمام کررکھا تھا ۔

۸۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کی مرویات کی حفاظت حضرت علقمہ کے ذریعہ ہوئی۔

۹۔ صحائف حضرت انس بن مالک متوفی ۹۳ھ

۱۰۔ صحائف حضرت سعد بن عبادہ متوفی ۱۵ھ

۱۱۔ صحائف حضرت زید بن ثابت

۱۲۔ صحیفہ امیرالمومنین حضرت علی مرتضی

۱۳۔ صحیفہ حضرت سمرہ بن جندب

۱۴۔ صحیفہ حضرت مغیرہ بن شعبہ

۱۵۔ صحیفہ براء بن عازب

۱۶۔ صحیفہ حضرت عبداللہ بن ابی اوفی

۱۷۔ صحیفہ حضرت امام حسن مجتبی

۱۸۔ حضرت امیرمعاویہ

۱۹ ۔ حضرت ثوبان

۲۰۔ حضرت ابوامامہ باہلی

ان تینوں حضرات کی مرویات انکے شاگردخالد بن معدان نے جمع کی تھیں ۔

رضی اللہ تعالیٰ عنہم