ایک غسل سے
sulemansubhani نے Monday، 1 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :432
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک غسل سے اپنی ساری بیویوں پر دورہ فرماتے تھے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی چندبیویوں کے پاس تشریف لے جاتے اورسب سے آخر میں غسل فرماتے۔ظاہر یہ ہے کہ درمیان میں وضو فرماتے ہوں گے۔خیال رہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج حضرت خدیجہ،عائشہ،حفصہ،ام حبیبہ،ام سلمہ،سودہ،زینب،میمونہ ام مساکین،جویریہ،صفیہ رضی اللہ عنھن ہیں۔جن میں حضرت خدیجہ کی موجودگی میں کسی سے نکاح نہ فرمایا۔خیال رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس جنتیوں کی طاقت دی گئی اور ایک جنتی میں سَومردوں کی طاقت ہوگی لہذا حضورمیں چار ہزار مردوں کی طاقت تھی،نیز آپ کے ذمہ بیویوں کے درمیان عدل واجب نہ تھا اپنی طرف سے عدل فرماتے تھے اسی لیے ایک شب میں تمام ازواج کے پاس تشریف لے گئے ورنہ ہم کو ایک کی باری میں دوسری کے پاس جانا درست نہیں۔بعض نے فرمایا کہ حضورباری والی کی اجازت سے یہ عمل فرماتے ہوں گے مگریہ درست نہیں۔(ازمرقاۃ وغیرہ)
ٹیگز:-
حدیث , نبی کریم , نبی کریم ﷺ , حضرت انس بن مالک , حضرت انس , صحیح مسلم , مرقاۃ , غسل , بیویوں , دورہ