جنبی کاجسم پاک ہے
sulemansubhani نے Tuesday، 2 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :435
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنابت سے غسل فرماتے پھر میرے غسل سے پہلے مجھ سے گرمی حاصل کرتے ۱؎ اسے ابن ماجہ نے روایت کیااورترمذی نے اس کی مثل روایت کی اورشرح سنہ میں مصابیح کے الفاظ ہیں۔
شرح
۱؎ اس طرح کہ میرے ساتھ بستر میں لیٹ جاتے اور بغیر کپڑے وغیرہ کی آڑ کے اپنا جسم پاک مجھ سے مس فرماتے۔اس سے معلوم ہوا کہ جنبی کاجسم پاک ہے اوراس سے معانقہ جائز۔
ٹیگز:-
حدیث , نبی کریم ﷺ , حضرت عائشہ , جامع ترمذی , سنن ابن ماجہ , غسل , سیدہ عائشہ صدیقہ , پاک , جائز , جسم , گرمی , جنابت , مس , جنبی , معانقہ