قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِيۡنَ يَخَافُوۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمَا ادۡخُلُوۡا عَلَيۡهِمُ الۡبَابَ‌ۚ فَاِذَا دَخَلۡتُمُوۡهُ فَاِنَّكُمۡ غٰلِبُوۡنَ‌ ؕوَعَلَى اللّٰهِ فَتَوَكَّلُوۡۤا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 23

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِيۡنَ يَخَافُوۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمَا ادۡخُلُوۡا عَلَيۡهِمُ الۡبَابَ‌ۚ فَاِذَا دَخَلۡتُمُوۡهُ فَاِنَّكُمۡ غٰلِبُوۡنَ‌ ؕوَعَلَى اللّٰهِ فَتَوَكَّلُوۡۤا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۞

ترجمہ:

اللہ سے ڈرنے والوں میں دو آدمیوں نے کہا ‘ جن پر اللہ نے انعام فرمایا تھا ‘ تم دروازہ سے ان پر داخل ہوجاؤ جب تم دروازہ سے داخل ہوجا ؤ گے تو بیشک تم ہی غالب رہو گے اور اللہ ہی پر توکل کرو اگر تم مومن ہو۔

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اللہ سے ڈرنے والوں میں دو آدمیوں نے کہا ‘ جن پر اللہ نے انعام فرمایا تھا ‘ تم دروازہ سے ان پر داخل ہوجاؤ جب تم دروازہ سے داخل ہوجا ؤ گے تو بیشک تم ہی غالب رہو گے۔ (المائدہ : ٢٣) 

مجاہد نے بیان کیا ہے یہ دو آدمی یوشع بن نون اور کالب بن یوقنا تھے۔ انہوں نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے کیے ہوئے عہد کو پورا کیا ‘ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے ان بارہ جاسوسوں سے عہد لیا تھا کہ جبارین کا حال صرف مجھے بتانا ‘ قوم کو نہ بتانا ‘ تو اس عہد کو ان دو نے پورا کیا تھا۔ باقی نے نہیں کیا ‘ اور قوم کے سامنے جبارین کی غیرمعمولی جسامت کو بیان کردیا۔ اسی وجہ نے قوم کو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی اطاعت کرنے اور جبارین کے خلاف جہاد کرنے کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ تم اللہ پر توکل کر کے ان پر حملہ کردو ‘ اور دروازہ سے داخل ہوجاؤ‘ تم ہی کامیاب رہو گے۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 23

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.