گندھے آٹے کا اثر
sulemansubhani نے Sunday، 14 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :459
روایت ہے حضرت ام ہانی سے ۱؎ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت میمونہ نے اس لگن سے وضو کیا جس میں گندھے آٹے کا اثر تھا۲؎(نسائی و ابن ماجہ)
شرح
۱؎ آپ کا نام فاختہ یا عاتکہ ہے،علی مرتضی کی حقیقی بہن ہیں،آپ کے گھر سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی تھی،ہُبَیْرَہ ابن ابی وہب کی زوجیت میں تھیں،بعد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کا پیغام دیا مگر نکاح نہیں ہوسکا،فتح مکہ کے دن ایمان لائیں،امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ۵۰ھ کے بعدوفات پائی۔
۲؎ یعنی صرف اثر تھا۔پانی اس سے نہ سفید پڑا نہ گاڑھا،ایسے پانی سے بلاکراہت وضو جائز ہے۔
ٹیگز:-
سنن نسائی , وضو , حضرت میمونہ , اثر , حضرت ام ہانی , گندھے , آٹے , حدیث , نبی کریم ﷺ , سنن ابن ماجہ