چمڑا پکالیا
sulemansubhani نے Thursday، 18 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :471
روایت ہے سودہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سے فرماتی ہیں کہ ہماری بکری مرگئی ہم نے اس کا چمڑا پکالیا پھرہم اس میں نبیذ بناتے رہے حتی کہ وہ پرانی مشک بن گئی ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ اس سےمعلوم ہوا کہ مردار کی کھال اگر پختہ طور پر پکالی جائے تو بھیگ کربھی ناپاک نہ ہوگی،ہاں اگر صرف دھوپ سے پکائی گئی ہے تو بھیگ کربدبوبھی دے گی اورناپاک بھی ہوجائے گی۔