دامن لمبا
sulemansubhani نے Friday، 19 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :474
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ ان سے کسی عورت نے کہا میرا دامن لمبا ہے اور میں گندی جگہ میں چلتی ہوں آپ بولیں کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اسے بعد والی زمین پاک کردے گی ۱؎ (مالک،احمد،ترمذی، ابوداؤد،دارمی)ان دونوں نے کہا کہ وہ عورت ابراہیم ابن عبدالرحمان بن عوف کی ام ولدتھیں۲؎
شرح
۱؎ یہ حدیث محدثین کے نزدیک صحیح نہیں کیونکہ ابراہیم کی ام ولد مجہول ہیں۔علماءامت کا اس پر اجماع ہے کہ ناپاک کپڑا بغیر دھوئے پاک نہیں ہوسکتا۔چونکہ یہ حدیث صحت کو پہنچتی ہی نہیں،نیز اجماع امت بھی اس کے خلاف ہے۔لہذا احادیث میں تاویل کی ضرورت نہیں۔اور ہوسکتا ہے کہ اس حدیث میں سوکھی ناپاک مراد ہو یعنی اگر کپڑے سے سوکھا گوبر وغیرہ لگ گیا تو آگے جاکرجدا ہوجائے گا کپڑا پاک ہوجائے گا۔
۲؎ ان کا نام حُمَیْدَہْ تھا ان کے حالات زندگی کا پتہ نہیں ملا۔
ٹیگز:-
حدیث , عورت , رسول اﷲﷺ , مسند احمد , سنن ابوداؤد , زمین , سیدہ حضرت ام سلمہ , موطا امام مالک , پاک , سنن ترمذی , سنن دارمی , جگہ , حضرت ام سلمہ , گندی , چلتی , دامن , لمبا