شبِ برأت : رحمت و غفران کی رات

شبِ برأت:رحمت و غفران کی رات

از : مولانا محمد یونسؔ مالیگ علیہ الرحمۃ

ملی قسمت سے ہمیں رحمت و غفران کی رات

ہاں! یہی پندرہویں شب یہ مہِ شعبان کی رات

کیوں نہ ہم جائیں رسول عربیﷺ کے صدقے

ملی اُن کے ہی وسیلے ہمیں اِس شان کی رات

چار سو سالہ عبادت نہیں ممکن لیکن

لو ثواب اس کا جو ہے پندرہویں شعبان کی رات

کھو نہ جائے کہیں غفلت میں یہ نعمت ہم سے

ہے یہ اللہ کے انعام و احسان کی رات

رہیں آمادہ و ہشیار عبادت کے لیے

کہ یہ ہے طاعتِ حق قرأت قرآن کی رات

ہوتے ہیں پیش عمل بندوں کے پیشِ مولیٰ

مہِ شعبان کے دن اور مہِ شعبان کی رات

حق نے قرآں میں کہا لَیْلِ مبارک اس کو

ہے یہ لاریب! بڑی برکت و فیضان کی رات

جان و دل رحمت عالم کے تصدق یونسؔ

جن کے صدقے میں ملی رحمتِ سبحان کی رات

چاہیے ہم کو بھی یونسؔ کہ کریں شکر ادا

حق نے بخشی جو ہمیں رحمت و غفران کی رات

ترسیل: نوری مشن مالیگاؤں

***

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.