اَفَلَا يَتُوۡبُوۡنَ اِلَى اللّٰهِ وَيَسۡتَغۡفِرُوۡنَهٗؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۞- سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 74
sulemansubhani نے Thursday، 25 April 2019 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَفَلَا يَتُوۡبُوۡنَ اِلَى اللّٰهِ وَيَسۡتَغۡفِرُوۡنَهٗؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
وہ اللہ سے توبہ کیوں نہیں کرتے اور اس سے بخشش کیوں نہیں طلب کرتے حالانکہ اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : وہ اللہ سے توبہ کیوں نہیں کرتے اور اس سے بخشش کیوں نہیں طلب کرتے حالانکہ اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ (المائدہ : ٧٤)
یہ اللہ تعالیٰ کا انتہائی کرم ہے اور اس کا بےحد لطف اور احسان ہے کہ عیسائیوں کے اس کذب اور افتراء اور ان کے شرک کے باوجود ان کو توبہ اور استغفار کی دعوت دے رہا ہے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 74
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , بخشش , اللہ , توبہ , احسان , اللہ تعالیٰ , مہربان , بخشنے , سورہ المائدہ , لطف , کرم , طلب , بےحد , انتہائی , نہیں , Al-Ma'ida , المائدة , کیوں