لَـقَدۡ كَفَرَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ‌ ۘ وَمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ  ؕ وَاِنۡ لَّمۡ يَنۡتَهُوۡا عَمَّا يَقُوۡلُوۡنَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ ۞- سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 73

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَـقَدۡ كَفَرَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ‌ ۘ وَمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ  ؕ وَاِنۡ لَّمۡ يَنۡتَهُوۡا عَمَّا يَقُوۡلُوۡنَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ ۞

ترجمہ:

بیشک وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا بلاشبہ اللہ تین میں سے تیسرا ہے ‘ حالانکہ سوا ایک معبود کے کوئی مستحق عبادت نہیں اور اگر وہ اپنے ان اقوال سے باز نہ آئے تو ان میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے ان کو نہایت درد ناک عذاب ضرور پہنچے گا۔

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : بیشک وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا بلاشبہ اللہ تین میں سے تیسرا ہے ‘ حالانکہ سوا ایک معبود کے کوئی مستحق عبادت نہیں اور اگر وہ اپنے ان اقوال سے باز نہ آئے تو ان میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے ان کو نہایت درد ناک عذاب ضرور پہنچے گا۔ (المائدہ : ٧٣) 

متقدمین اور متاخرین عیسائیوں کا نظریہ تثلیث اور اس کا رد :

قدیم عیسائی یہ کہتے تھے کہ اللہ ‘ مریم اور عیسیٰ تین خدا ہیں اور قرآن مجید نے انہی لوگوں کو رد کیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : 

(آیت) ” واذقال اللہ بعیسی ابن مریم ءانت قلت للناس اتخذونی وامی الھین من دون اللہ قال سبحنک ما یکون لی ان اقول مالیس لی بحق “۔ (المائدہ : ١١٦) 

ترجمہ : اور جب اللہ فرمائے گا اے عیسیٰ ابن مریم : کیا تم نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ اللہ کے سوا مجھے اور میری ماں کو دو خدا بنا لو ‘ وہ عرض کریں گے تو پاک ہے ‘ میرے لیے یہ جائز نہیں کہ میں ایسی بات کہوں جس کا مجھے حق نہیں۔ 

اور متاخرین عیسائی یہ کہتے ہیں کہ جوہر واحدتین اقانیم (اصلیں) باپ ‘ بیٹا اور روح القدس ‘ اور یہ تینوں ایک خدا میں جیسے سورج تین چیزوں پر مشتمل ہے۔ قرص ‘ شعاع اور حرارت۔ اور باپ سے ان کی مراد ہے ذات ‘ اور بیٹے سے مراد ہے کلمہ ‘ اور روح سے مراد ہے حیات۔ وہ کہتے ہیں کہ کلمہ اللہ کا کلام ہے جو حضرت عیسیٰ کے جسم میں مختلط ہوگیا ‘ جیسے پانی شراب میں مخلوط ہوجاتا ہے ‘ یا پانی دودھ میں مخلوط ہوجاتا ہے ‘ اور ان کا زعم ہے کہ باپ خدا ہے ‘ بیٹاخدا ہے اور روح خدا ہے۔ 

عیسائیوں کا یہ قول بدیہی البطلان ہے ‘ کیونکہ تین ایک نہیں ہوتا اور ایک تین نہیں ہوتا اور عیسائیوں کے اس قول سے زیادہ فاسد اور باطل قول دنیا میں اور کوئی نہیں ہے۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 73

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.