جسم کے درد کا علاج
جسم کے درد کا علاج
جب کسی شخص کے جسم میں درد (یا کسی قسم کی تکلیف) کی شکایت ہو تو اپنا دایاں ہاتھ درد کی جگہ پر رکھے اور تین مرتبہ کہے ’’بِاِسْمِ اللّٰہِ‘‘ اور سات مرتبہ پڑھے ’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ وَ قُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ‘‘ اللہ تعالیٰ اور اس کی قدرت کے ساتھ اس چیز کے شر سے پناہ چاہتا ہوں جسے میں پاتا ہوں اور (اس سے) ڈرتا ہوں۔
یا سات مرتبہ کہے ’’اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَ قُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ‘‘ اللہ تعالیٰ کے غلبہ اور قدرت کے ساتھ اس چیز کے شر سے پناہ چاہتا ہوں جسے میں اپنے آپ میں پا رہا ہوں۔ یا ’’اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَ قُدْرَتِہٖ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ مِّنْ شَرِّ مَا اَجِدُ مِنْ وَجْہِیْ ہٰذَا‘‘ اللہ تعالیٰ کے غلبہ اور ہر چیز پر اس کی قدرت کے ساتھ اس چیز کی برائی سے پناہ چاہتا ہوں جو اس درد کی وجہ سے پا رہا ہوں۔
یہ کلمات طاق مرتبہ کہے (مثلاً تین، پانچ، سات وغیرہ) پھر ہاتھ اٹھائے پھر دوبارہ رکھے اور پڑھے۔
یا خود مبتلائے درد ’’قل اعوذ برب الفلق‘‘ اور ’’قل اعوذ برب الناس‘‘ پڑھ کر اپنے جسم پر پھونکے۔