زیارتِ جمالِ مصطفی ﷺ

اگر کوئی شخص حضورِ اکرم ﷺ سے اچھی باتیں دریافت کرنا چاہے تو اسے چاہئے کہ مہینے کے پہلے جمعہ کی رات میں غسل کرے اور عشاء کی نماز کے بعد سورۂ مزمل شریف ایک بار پڑھے او رسلام پھیرنے کے بعد ایک ہزار بار درود شریف پڑھے پھر باوضو سو رہے جب خواب میں زیارتِ جمالِ مصطفی ﷺ سے مشرف ہو تو جو چاہے عرض کر سکتا ہے مگر یہ ضروری ہے کہ نیک کام عرض کرے۔