الفصل الثالث

تیسری فصل

حدیث نمبر :501

روایت ہے حضرت ابو الجہیم ابن حارث ابن صمہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چاہ جمل کی طرف سے تشریف لائے ۱؎ تو آپ کو ایک شخص ملا اس نے سلام کیاحضورانورصلی اللہ علیہ وسلم نے جواب نہ دیا حتی کہ آپ ایک دیوار کے پاس تشریف لائے توچہرہ اورہاتھوں کا مسح کیاپھراسے سلام کاجواب دیا۲؎ (مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ جمل ایک بستی ہے جسے مدینہ بھی کہتے ہیں،یہ کنواں اس کی طرف منسوب ہے اوراب اس بستی کا نام بئر جمل ہوگیا،یہیں حضرت علی مرتضیٰ و عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما کی جنگ ہوئی۔

۲؎ یعنی تیمم کے بعد اس کا ذکر ابھی کچھ پہلے گزر چکا۔اورپوری تحقیق “بَابُ مُخَالَطَۃِ الْجُنُبِ”میں بھی گزر گئی۔