جومیت کوغسل دے وہ خود بھی
sulemansubhani نے Wednesday، 1 May 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :507
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جومیت کوغسل دے وہ خود بھی غسل کرے ۱؎(ابن ماجہ)احمد وترمذی نے یہ بھی زیادہ کیا کہ جومیت کو اٹھائے وہ وضو کرے ۲؎
شرح
۱؎ عام علماء کے نزدیک یہ حکم استحبابی ہے۔میت کو نہلا کر غسل کر لینا بہتر ہےکیونکہ میت کے غسالہ کے چھینٹے جسم پر پڑھنے کا احتمال ہے۔جامع اصول میں ہے کہ حضرت ابوبکرصدیق کی زوجہ اسماءبنت عمیس نے صدیق اکبرکی وفات کے بعدغسل دیاپھرصحابہ سے بولیں کہ میں روزے دارہوں اور ٹھنڈک بہت ہے کیا مجھے غسل کرنا ضروری ہے؟سب نے کہا نہیں۔
۲؎ اٹھانے کی وجہ سے نہیں بلکہ نماز جنازہ کے لئے کہ میت کے جنازہ گاہ میں پہنچتے ہی نمازجنازہ میں شرکت کرسکے۔
ٹیگز:-
حدیث , حضرت ابوہریرہ , رسول اﷲﷺ , میت , مسند احمد , سنن ابن ماجہ , غسل , سنن ترمذی , حضرت ابوبکرصدیق , خود بھی , اٹھائے