الفصل الثانی

دوسری فصل

حدیث نمبر :506

روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو جمعہ کے دن وضو کرے تو خیراوراچھا کیااورجونہائے تونہانا بہت اچھا ہے ۱؎ (احمد،ابوداؤد،ترمذی،نسائی،دارمی)

شرح

۱؎ یہ حدیث جمہور علماء کی دلیل ہے کہ غسل جمعہ فرض یا واجب نہیں سنت ہے۔اس کی تائیدمسلم شریف کی روایت سے بھی ہوتی ہے کہ فرمایاحضورنے جوجمعہ کے دن غسل کرکے نمازکے لئے آئے،مجھ سے قریب بیٹھے،خاموشی سے خطبہ سنے تو اس کے دس دن کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔