سلسلہ سوال و جواب

محترم قبلہ حضرت علامہ الحافظ عطا اللہ صدیقی صاحب آف بھوآنہ چنیوٹ

اسلام علیکم

آپ نے پوچھا ہے

السوال۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا رشتہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے کیسے ملتا ہے ۔؟

الجواب

ہم آپ کو مولاۓ کائنات حضرت علی علیہ السلام اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی آپس میں کیا رشتے داریاں تھیں انکی تفصیل بتا دیتے ہیں باقی کا حساب آپ خود لگا لیجیے گا۔

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا مولاعلی علیہ السلام کے درمیان کل دس (10) رشتہ داریاں تھیں۔ جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

(1) پہلا رشتہ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور مولاعلی المرتضیٰ علیہ السلام کا سلسلہ نسب چوتھی پشت پر عبد مناف بن قصی پر ایک ہو جاتا ہے

(2) دوسرا رشتہ

حضرت مولاعلی علیہ السلام کی پھوپھی ام الحکیم حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی نانی ہیں. یعنی ام الحکیم کی بیٹی ارویٰ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں

(3) تیسرا رشتہ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور مولاعلی علیہ السلام آپس میں ہمزلف ہیں

نوٹ

سیدہ زینب سلام اللہ علیھا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نکاح سیدنا ابوالعاص رضی اللہ عنہ سے ہوا

سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نکاح سیدنا مولاعلی علیہ السلام سے ہوا

اور سیدہ ام کلثوم اور سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہما کا نکاح یک بعد دیگر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوا

نوٹ

اس طرح ابوالعاص رضی اللہ عنہ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور مولاعلی علیہ السلام آپس میں ہمزلف ہیں

(4) چوتھا رشتہ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پوتے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عثمان رحمۃ اللہ علیہ کا نکاح مولا علی علیہ السلام کی پوتی سیدہ فاطمہ بنت امام حسین علیہ السلام بن مولاعلی علیہ السلام سے ہوا

جن سے ایک لڑکی فاطمہ اور دو لڑکے محمد اور قاسم ہوئے

(5) پانچوں رشتہ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دوسرے پوتے سیدنا زید بن عمرو بن عثمان رحمۃ اللہ علیہ کا نکاح مولاعلی علیہ السلام کی دو پوتیوں سیدہ سکینہ بنت امام حسین علیہ السلام بن مولاعلی علیہ السلام اور سیدہ فاطمہؑ بنت امام حسین علیہ السلام بن مولا علی علیہ السلام سے یک بعد دیگر ہوا۔

نوٹ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوہرے داماد ہیں اسی طرح

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پوتے زید بن عمرو بن عثمان حضرت امام حسین علیہ السلام بن مولاعلی علیہ السلام کے دوہرے داماد ہیں

(6) چھٹا رشتہ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پوتے سیدنا مروان بن ابان بن عثمان کا نکاح مولاعلی علیہ السلام کی پوتی سیدہ ام قاسم بن امام حسن علیہ السلام بن مولاعلی علیہ السلام سے ہوا

جس سے ایک لڑکا محمد بن مروان پیدا ہوا

(7) ساتواں رشتہ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بیٹے ابان بن عثمان کا نکاح مولاعلی علیہ السلام کے بھائی حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کی پوتی ام کلثوم سے ہوا

(8) آٹھواں رشتہ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی بیٹی سیدہ عائشہ بنت عثمان رحمۃ اللہ علیہا کا نکاح پہلےامام حسن علیہ السلام بن مولاعلی علیہ السلام سے ہوا ان کی وفات کے بعد امام حسین علیہ السلام بن مولاعلی علیہ السلام سے ہوا

اس طرح امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام دونوں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے داماد ہیں۔

نوٹ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ داماد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اورامام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام داماد حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ہیں۔

(9) نواں رشتہ

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی بیٹی سیدہ فاطمہ رحمۃ اللہ علیہا کا دوسرا نکاح سیدنا حسن مثنیٰ رحمۃ اللہ علیہ کے بعد حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پوتے عبداللہ بن عمرو بن عثمان رحمۃ اللہ علیہ سے ہوا

جس سے امام حسین علیہ السلام کے دو نوسے محمد الاصغر اور قاسم اور ایک نواسی سیدہ رقیہ پیدا ہوئے۔

(10) دسواں رشتہ

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی پڑپوتی سیدنا عائشہ بن عمر بن عاصم بن عثمان کا نکاح سیدنا امام حسین علیہ السلام کے پڑپوتے اسحاق بن عبداللہ الارقط بن علی بن امام حسین علیہ السلام سے ہوا

جن سے ایک لڑکا یحییٰ بن اسحاق پیدا ہوئے.

یہ دس رشتے داریاں ہیں مولا علی علیہ السلام کی حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے۔

واللہ اعلم ورسولہ