بحالت حیض کیا کام حلال

حدیث نمبر :518

روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیایارسول اﷲ!مجھے میری بیوی سے بحالت حیض کیا کام حلال ہے فرمایا وہ جو تہبند سے اوپر ہو اور بچنا اس سے بھی بہتر ہے ۱؎ (رزین)محی السنۃ فرماتے ہیں کہ اس کی اسناد قوی نہیں۔

شرح

۱؎ یعنی حائضہ عورت جب کہ پائجامہ یاتہبندمضبوطی سے باندھے ہوتواس کے ساتھ لپٹنا اور اس سے بوس و کنار درست ہے لیکن بچنا بہتر،خصوصًا اس جوان کوجوایسی حالت میں اپنے نفس پر قابو نہ رکھتا ہو۔خیال رہے کہ حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل شریف خودکرنا بیان جواز کے لیے ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کبھی غیرمستحب بلکہ مکروہ کاموں پرعمل فرما کرجوازثابت کرتے تھے، یہ تبلیغ کی قسم تھی ،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو اس پربھی ثواب ملتا تھا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.