جب خون سرخ ہو ایک دینار اور خوب پیلا ہو تو آدھا دینار
sulemansubhani نے Sunday، 5 May 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :520
روایت ہے انہی سے وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں کہ جب خون سرخ ہو ایک دینار دے اور جب خوب پیلا ہو تو آدھا دینار ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی یہ حدیث متن واسناد دونوں کے لحاظ سے مضطرب ہے کیونکہ انہیں کی بعض روایات میں ہے کہ پانچ دینار خیرات کرے،بعض میں ہے کہ ایک دیناراوراگرنہ ہوسکے تو آدھا دینار،بعض میں ہے کہ اگر حیض کا جوش نہ ہو خون سرخ آرہا ہو تو ایک دینار خیرات کرے اوراگرحیض کا جوش ٹوٹ چکا ہواورخون کا رنگ پیلا پڑچکاہوتو آدھادینار۔خیال رہے کہ دیناردس درہم کاہوتاہے اوردرہم ساڑھے چار آنہ کا،لہذا دینار قریبًا پونے تین روپے کا ہوا،چونکہ سونے کا بھاؤ بہت تیزہے تو دینار کی قیمت بھی زیادہ ہوگئی مگر ان احکام میں وہ ہی اس زمانہ کی قیمت معتبر ہوگی۔
ٹیگز:-
حدیث , حضور صلی اللہ علیہ وسلم , حضرت ابن عباس , حضورﷺ , حیض , سنن ترمذی , خون , دینار , سرخ , آدھا , پیلا , مضطرب