حائضہ کا جسم نجس حقیقی نہیں
sulemansubhani نے Sunday، 5 May 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :516
روایت ہے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاسے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک چادر میں نماز پڑھتے تھےجس کا کچھ حصہ مجھ پرہوتا اورکچھ حصہ حضورپرحالانکہ میں حائضہ ہوتی ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی ایک ہی چادر مجھ پر بھی ہوتی اور بحالت نماز حضور پر بھی۔اس سے معلوم ہواکہ حائضہ کا جسم نجس حقیقی نہیں،ورنہ ایسا کپڑا جس کا بعض حصہ نجاست پرہو اسے اوڑھ کریاپہن کرنمازپڑھناممنوع ہے۔خیال رہے کہ اس حدیث کے یہ الفاظ نہ بخاری میں ہیں،نہ مسلم میں،بلکہ اس کا بعض مضمون بخاری میں ہے۔(مرقاۃ)
ٹیگز:-
حدیث , نماز , نبی کریم ﷺ , صحیح بخاری , صحیح مسلم , چادر , نجس , حائضہ , حضرت میمونہ , نہیں , نجس حقیقی