بیوی سے بحالت حیض کیا چیزحلال
sulemansubhani نے Monday، 6 May 2019 کو شائع کیا.
الفصل الثالث
تیسری فصل
حدیث نمبر :521
روایت ہے حضرت زید ابن اسلم سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھااورعرض کیا اپنی بیوی سے بحالت حیض مجھے کیا چیزحلال ہے فرمایارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اس کا تہبند مضبوط باندھ دوپھرتہبند کے اوپرتمہارا کام ہے۲؎ اسے مالک ودارمی نے مرسلًا روایت کیا۔
شرح
۱؎ آپ اہلِ مدینہ سے ہیں،جلیل الشان تابعی ہیں،حضرت عمرفاروق کے آزادکردہ غلام ہیں،بڑے عالم تھے حتی کہ امام زین العابدین آپ کی مجلس میں شرکت فرماتے اور آپ سے احادیث لیتے تھے۔(اشعہ ومرقات)
۲؎ ٍیعنی حائضہ سے صحبت حرام ہے اورجب وہ ازارباندھے ہوتو اس سے بوس وکنار حلال۔اس کی بحث گزر چکی کہ جوان مردکوممنوع بوڑھے کو مباح،کہ اسے صحبت کربیٹھنے کاخطرہ کم ہے ۔
ٹیگز:-
حدیث , امام مالک , رسول اﷲﷺ , حلال , شخص , بیوی , حیض , امام دارمی , تہبند , بحالت حیض , حضرت زید ابن اسلم