الفصل الثانی

دوسری فصل

حدیث نمبر :524

روایت ہے عروہ ابن زبیر سے وہ فاطمہ بنت ابی حبیش سے راوی کہ وہ مستحاضہ ہوجاتی تھیں ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب حیض کا خون ہوتووہ کالاخون ہوتاہے جوپہچان لیاجاتاہے ۱؎ تو جب یہ ہوتونمازسے رک جاؤ اورجب دوسراہوتووضوکرو اور نمازپڑھو کہ وہ تورگ ہے۲؎ (ابوداؤد،نسائی)

شرح

۱؎ یہ اکثر کا حکم ہے نہ کہ کلیہ،یعنی اکثرحیض کاخون سیاہ ہوتاہے جوپہچان لیاجاتاہے،ورنہ کبھی یہ خون سرخ، پیلابھی ہوتاہے اورفرق مشکل ہوجاتاہے۔

۲؎ اس کا مطلب پہلے بیان ہوچکا کہ زمانہ استحاضہ میں ہر نماز کے وقت وضو کرکے نماز پڑھو،یہ مطلب نہیں کہ حیض گزرنے پر صرف وضو کرلو اس وقت تو غسل فرض ہے،لہذا یہ حدیث دیگر احادیث کے خلاف نہیں۔