حاضر و ناظر رسول ﷺ

حاضر و ناظر رسول ﷺ:

القرآن :النبی اولیٰ بالمؤمنین من انفسہمo

ترجمہ :نبی ﷺمومنوں کی جان سے زیادہ قریب ہیں ۔(سورہ الاحزاب آیت نمبر 6)

القرآن :واعلمواان فیکم رسول اللّٰہo

ترجمہ :اور جان لو تم میں اللہ کے رسول ہیں ۔(سورہ حجرات آیت نمبر ۷)

القرآن :انا ارسلنک شاھد ا ومبشرا ونذ یراo

ترجمہ :ہم نے تمہیں حاضر و ناظر ،خوشخبری دیتا اور ڈر سنا تا بھیجا ۔(سورہ فتح آیت نمبر ۸)

عقیدہ :ہم اہلسنّت و جماعت کا ہر گز یہ عقیدہ نہیں ہے کہ حضور ادھر بھی ہیں ،اُدھر بھی ہیں یہاں بھی ہیں وہاں بھی ہیں ،بلکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ اپنی روحانی طاقت سے اس دنیا کو بعد وصال بھی ایسے دیکھتے ہیں جیسے ہاتھ کی ہتھیلی میں رائی کے دانے کو دیکھتے ہیں ہاں اگر اللہ تعالیٰ کی عطا سے چاہیں تو اپنے غلاموں کی رہنمائی کیلئے پہنچتے ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.