مفتی محمد ھاشم خان العطاری المدنی مدظلہ العالی کی شرح “شرح جامع ترمذی” پڑھنے کا موقع ملا . پڑھ کر دل خوش ہو گیا کہ اس قدر کم عمری میں ہی مفتی صاحب نے حدیث کی اس کتاب پر اتنا شاندار کام کیا حدیث کی دیگر کتب پر تو اھلسنت کا کام موجود تھا لیکن یہ ایک ایسی کتاب تھی جس پر اھلسنت کے کسی عالم کا کام ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا تھا اگر ملتا تھا تو دیوبندیوں کا ملتا تھا . مفتی صاحب نے اس کتاب کی شرح لکھ کر یہ کمی دور کر دی ہے اور اھلسنت پر بہت بڑا احسان کیا ہے .

جہاں تک جامع ترمذی کا تعلق ہے تو یہ کتبِ احادیث میں ایک ایسی امتیازی کتاب ہے جس میں احادیث کو اھلسنت کے مذاھب اربعہ کی روشنی میں جمع کیا گیا ہے اس کی ہر حدیث کسی نا کسی فقہی مذھب کی تائید کرتی ہے اور پھر ہر حدیث کی صحت بھی بیان کی گئی ہے .

مفتی محمد ھاشم خان العطاری المدنی مدظلہ العالی کی شرح کی چند خصوصیات یہ ہیں:

(1) اس کی احادیث کی تخریج کی گئی ہے

(2) شرح لکھتے وقت فتاویٰ رضویہ، جد الممتار اور بہارِ شریعت سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے .

(3) اس کے علاوہ فقہ حنفی کی دیگر کتب مثلاً البحر الرائق، در مختار، رد المحتار، فتح القدیر، جامع الفصولین، المبسوط، مراقی الفلاح، حاشیة الطحطاوی، تبیین الحقائق، فتاویٰ عالمگیری، عمدة القاری شرح صحیح البخاری، مرقاة المفاتیح شرح مشکوٰة المصابیح وغیرہ سے بھی استفادہ کیا گیا ہے .

(4) موضوعات کے اعتبار سے سرخیاں قائم کی گئی ہیں .

(5) تمام پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے اور کسی پہلو کو تشنہ نہیں رہنے دیا گیا .

(6) جدید مسائل پر زبردست گفتگو کی گئی ہے .

(7) شروع میں ایک زبردست علمی مقدمہ لکھا گیا ہے جس میں حدیث کی حجیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے .

(8) ہر عبارت کے نیچے اصل کتب کا مکمل حوالہ درج کیا گیا ہے .

اس طرح یہ شرح خواص وعوام کے لیے یکساں مفید ہے .

فقیر نے آج تک جامع ترمذی کی جتنی شروحات کا مطالعہ کیا ہے، یہ ان سب سے بہترین شرح ہے جس پر مفتی محمد ھاشم مبارکباد کے مستحق ہیں .

فقیر کی مفتی ھاشم صاحب کے ساتھ برسوں پرانی اس وقت سے شناسائی ہے جب آپ دار الافتاء اھلسنت گرینڈ لے مارکیٹ صدر راولپنڈی میں فتویٰ نویسی کیا کرتے تھے . عمر کے اعتبار سے آپ 1 سال فقیر سے چھوٹے بھی ہیں لیکن آپ نے جو کام کیا ہے فقیر اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے علم، حلم، عمر میں برکات عطا فرمائے، نبی کریم ﷺ کی شفاعت اور اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا فیضان عطا فرمائے .

✾ شرح جامع ترمذی عطاری ✾
شرح ترمذی | شرح سنن ترمذی شریف
محدث: امام ابو عیسی محمد بن عیسی ترمذی
شارح: مفتی محمد ہاشم خان عطاری
ناشر: مکتبہ امام اہلسنت
Sharah jamii tirmizi | jamaye tirmizi
تین جلدیں:

جامع ترمذی جلد 1

جامع ترمذی جلد 2

جامع ترمذی، ج3