عصمت انبیاء علیہم السلام :

القرآن :ان عبادی لیس لک علیھم سلطنo

ترجمہ :اے ابلیس میرے خاص بندوں پر تیرا کچھ قابو نہیں ۔(سورہ بنی اسرائیل ،آیت نمبر 65،پارہ 15)

القرآن :ولا غوینھم اجمعین الاعبادک منھم المخلصینo

ترجمہ :کہ اے مولیٰ (جل جلالہ)ان سب کو گمراہ کرو نکا ،سو ا تیرے خاص بند وں کے ۔

عقیدہ :اہلسنّت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام اور فرشتے معصوم نہیں مگر اللہ تعالیٰ ان کو اپنے فضل سے گناہوں سے بچا لیتا ہے انبیاء کرام علیہم السلام اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں تک شیطان کی پہنچ نہیں کہ انہیں گمراہ کر سکے شیطان تو انبیاء کرام کو معصوم مان کر ان کے بہکانے سے اپنی معذوری ظاہر کرے مگر اس زمانے کے نام نہاد مسلمان انبیاء کرام علیہم السلام کو مجرم کہتے ہیں یقینا وہ مر دود شیطان سے بھی بد تر ہیں ۔