فوادچودھری بتائیں کہ رؤیت ہلال کے حوالے سے

19سال میں سرکاری خزانے سے مجھے کیا ملا ہے

فوادچودھری صاحب نے رؤیت ہلال پر بھاری رقوم صَرف ہونے کی بات کی ہے اور یہ بات اکثر لوگ لکھتے رہتے ہیں، اب وہ حکومت میں ہیں ، حکومت کا ریکارڈ نکال کر بتائیں کہ رؤیت ہلال کے حوالے سے19سال میں سرکاری خزانے سے مجھے کیا ملا ہے تاکہ میں چودھری صاحب کے توسط سے واپس جمع کردوں ،اُن کی واہ واہ ہوجائے گی ۔فواد چودھری صاحب نے کہا ہے :’’ میں غامدی صاحب کے علاوہ کسی کو عالم نہیں مانتا‘‘،اُن کے نزدیک سب اہلِ علم جہلاء کی فہرست میں ہیں ،وزیرِ اعظم جنابِ عمران خان سے بھی سوال ہے کہ آیا یہ پی ٹی آئی کا سرکاری موقف ہے؟۔

( از مفتی منیب الرحمٰن صاحب ، روزنامہ جنگ 2019-05-12)