سرکار اعظم ﷺ کے امّی ہونے کا کیا عقیدہ ہے

سرکار اعظم ﷺکے امّی ہونے کا کیا عقیدہ ہے :

القرآن :الرحمن oعلم القرآنo خلق الا نسان علمہ البیانo

ترجمہ :رحمن نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا ماکان وما یکون کا بیان انہیں سکھایا ۔

القرآن :وانزل اللّٰہ علیک الکتب والحکمۃ وعلمک مالم تکن تعلم o

ترجمہ :اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت اتاری اور تمہیں سکھا دیا جو تم نہ جانتے تھے ۔

(سورہ النساء ،پارہ 5، آیت نمبر 113)

عقیدہ :اہلسنّت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ سرکار اعظم ﷺکے اُمّی لقب کا معنیٰ یہ ہے کہ ’’نہ پڑھا ‘‘

کسی سے نہ پڑھا صرف اللہ تعالیٰ سے پڑھا اوپر والی قرآن مجید کی دونوں آیات سے واضح ثبوت ملتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺکو سارے علوم سکھادیئے پھر وہ لکھنے کا کونسا علم ہوسکتا ہے جو سرکارِ اعظم ﷺکو اللہ تعالیٰ نے نہ سکھایا ہو ۔

سرکارِ اعظم ﷺنے اَیّامِ علامت میں قلم دوات منگوایا اس کے علاوہ بادشاہوں کو خطوط لکھے اپنی دستخط بھی فرمائے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.