بشر بن الحارث
بشر بن الحارث
نام و نسب:۔ نام، بشر۔ کنیت ابو نصر، والد کانام، حارث۔ اور دادا کانام عبد الرحمن بن عطا بن ہلال مروزی ہے۔زاہد و عار ف با للہ تھے اور حافی لقب سے مشہور ہوئے۔
تعلیم و تربیت:۔ اصل وطن آپ کامرو ہے، ابتدائی تعلیم کے بعد امام اعظم ابو حنیفہ کی بارگاہ میں زانوئے تلمذ کیا ، پھر دوسرے محدثین و فقہاء سے اکتساب علم کر نے کے بعد زہدو تصوف کی طرف مائل ہوئے، مجاہدات و ریاضات میں بلند شان کے حامل تھے۔ اعمال و اخلاص میں حظ تام رکھتے تھے۔
حضرت فضیل بن عیاض کے خاص صحبت یافتہ تھے، اپنے ماموں علی بن خشرم سے مرید تھے، اور علم اصول و فروغ میں یکتا و بے مثال تھے۔ علوم و فنون کی تحصیل کے بعد مستقل بغدادمیں سکونت اختیار کر لی تھی۔
اساتذہ:۔ امام اعظم ابو حنیفہ، حماد بن زید ، ابراہیم بن سعد، فضیل بن عیاض امام مالک، ابو بکر بن عیاش، عبد الرحمن بن مہدی وغیرہم،
تلامذہ: ۔ امام احمد بن حنبل، ابراہیم حربی، ابراہیم بن ہانی، محمد بن حاتم، ابو حیثمہ و غیرہم۔
وصال :۔۲۲۷ھ کو بغداد میں وصال ہوا۔(تہذیب التہذیب۔ انوار امام اعظم)