والدین رسول ﷺکا مسلمان ہونا:

القرآن :ربنا وابعث فیھم رسولاo

ترجمہ :(حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا فرمائی )خدایا اسی اُمّت مسلمہ میں آخری رسول بھیج ۔

القرآن :وتقلبک فی السجدین o

ترجمہ :ہم تمہارا نور پاک سجدہ کرنے والوں میں گرد ش کرتا دیکھ رہے ہیں ۔

عقیدہ :اہلسنّت و جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ سرکارِ اعظم ﷺحضرت اسماعیل علیہ السلام سے لیکر جن جن پشتوں سے منتقل ہوکر حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے بطن مبارک اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی پیشانی میں چمکے وہ تمام کے تمام مومن ،موحّد اور جنتی ہیں ۔

اعلیٰ حضرت فاضل بریلی علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب شمول الا سلام اور حضرت پیر کرم شاہ الا زہری علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب ضیاء النبی میں دس محدثّین کے نام تحریر کئے ہیں جنہوں نے والدین رسول ﷺ کے مسلمان ہونے پرکتابیں لکھی ہیں لہٰذا والدین رسول ﷺپر کفر کا فتویٰ لگانے والے خود کافر ہیں ۔