غیر اللہ کو لفظ ’’یا ‘‘کیساتھ پکارنا :

القرآن :یا ایّھا النّبیُّ ترجمہ :اے غیب بتانے والے (نبی ﷺ)

القرآن :یا ایّھاالمُزّ مّلُ ترجمہ :اے جھڑ مٹ مارنے والے ۔

القرآن :قل یا عباری الذین اسر فواعلی انفسہم لا تقنطوا من رحمۃ اللّٰہ ط

ترجمہ :تم فرماؤ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر ذیادتی کی اللہ کی رحمت سے نا اُمید نہ ہو ۔

(سورہ الزمر ،پارہ 24،آیت 53)

عقیدہ :اہلسنّت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ یا رسول اللہ ﷺ،یا علی رضی اللہ عنہ اور یاغوث اعظم رضی اللہ عنہ کہنا جائز ہے ۔قرآن مجید کی تینوں آیتوں میںغیر اللہ کے لئے لفظ ’’یا‘‘استعمال کیا گیا ہے اگر غیر اللہ کو ’’یا ‘‘کہہ کر پکارنا غلط ہوتا تو اللہ تعالیٰ اپنے کلام میں کبھی اس کا حکم نہ دیتا ۔