اپنی پانچ نمازیں پڑھو
sulemansubhani نے Monday، 20 May 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :536
روایت ہے حضرت ابو امامہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پانچ نمازیں پڑھو اوراپنے مہینہ کا روزہ رکھو اور اپنے مالوں کی زکوۃ دو اپنے حکم والے کی اطاعت کرو ۱؎ اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ ۲؎ (احمدوترمذی)
شرح
۱؎ حکم والوں سے خلیفۃ المسلمین،اسلامی حکام،علمائے دین سب ہی مرادہیں۔اطاعت سے مراد ان کے جائز احکام میں فرمانبرداری کرناہے،خلاف شرع حکم کی اطاعت لازم نہیں،چونکہ رمضان کے روزے صرف اسی امت پر فرض ہوئے اس لیئے شَہْرُکُمْ فرمایا،زکوۃ روزے کے بعدفرض ہوئی اس لئے اس کا ذکربھی روزے کے بعدہوا۔
۲؎ اعمال کی نسبت بندوں کی طرف کی اور جنت کی رب کی طرف تاکہ خریدوفروخت کے معنی ظاہر ہوں،فرماتا ہے: “اِنَّ اللہَ اشْتَرٰی”۔خیال رہے کہ مختلف احادیث مختلف اوقات کی ہیں جس زمانہ میں کوئی عبادت نہ آئی تھی تب فرمایا گیا جس نے کلمہ پڑھ لیاجنتی ہوگیا جب نمازآگئی تونمازہی پرجنت کا وعدہ فرمایا گیا اورجب زکوۃ روزے وغیرہ بھی آگئے تب جنتی ہونے کے لئے ان اعمال کی بھی قید لگی،لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔
ٹیگز:-
مسند احمد , رب , سنن ترمذی , حضرت ابو امامہ , نمازیں , حدیث , پانچ , روزہ , زکوۃ , رسول اﷲﷺ , جنت