وہ نمازہے
sulemansubhani نے Monday، 20 May 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :538
روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ وہ معاہدہ جو ہمارے اوران کے درمیان ہے وہ نمازہے ۱؎ تو جس نے اسے چھوڑدیایقینًاکفرکیا۲؎ (احمد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ ان سے مراد منافقین ہیں،یعنی مسلمانوں اورمنافقین کے درمیان نماز ہی ایک وہ چیز ہے جو منافقوں کے لئے باعث امان ہے کہ اسی وجہ سے ہم انہیں قتل نہیں کرتے اور ان پر اسلامی احکا م جاری کرتے ہیں۔اب جو منافق نمازکوچھوڑ دے گا اس کاکفرظاہرہوجائے گا اوروہ لائق قتل ہوگا۔
۲؎ یعنی نماز کے چھوڑنے سے اس منافق کا کفرظاہرہوگیا۔یہ حدیث اس حدیث کی شرح ہے “مَنْ تَرَكَ الصَّلوٰۃَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْکَفَرَ”اس کا مطلب یہ نہیں کہ بے نمازی کافر ہے۔
ٹیگز:-
حدیث , نماز , رسول اﷲﷺ , مسند احمد , سنن ابن ماجہ , کفر , سنن نسائی , سنن ترمذی , حضرت بریدہ , معاہدہ , یقینًا