اسد بن عمرو

نام ونسب:۔ نام ، اسد۔ اور والد کا نام۔ عمرو ہے آپ امام اعظم ابو حنیفہ کے ان چالیس تلامذہ میں سے ہیں جو کتب و قواعد فقہ کی تدوین میں مشغول رہے ، امام ابو یوسف، امام محمد امام زفر اور امام داؤد طا ئی وغیرہم کی طرح اکابر میں شمار ہو تے ہیں ۔

تیس سال تک امام اعظم کے لئے کتابت کی خدمت انجام دیتے رہے۔

عہدہ قضا:۔ امام ابو یوسف کے وصال کے بعد ہارون الرشید نے بغداد اور واسط کاقاضیمقرر کیا اور پنی بیٹی کے ساتھ آپ کا نکاح کر دیا۔

کچھ مدت کے بعد آپ اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کے لئے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے ،

آنکھوں سے معذور ہو جانے کی وجہ سے عہدہ قضا چھوڑ دیا تھا۔

تلامذہ:۔ امام احمد بن حنبل، محمد بن بکار، اور احمد بن منیع آپ کے مشہور تلامذہ میں ہیں۔

۱۹۰ ھ یا ۱۸۸ ھ میں وصال ہوا۔(انوار امام اعظم)