کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے
sulemansubhani نے Wednesday، 22 May 2019 کو شائع کیا.
مسئلہ : حقہ، سگار، سگریٹ، پان، تمباکو، پینے کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اگر چہ پان یا تمباکو کی پیک تھوک دی ہو۔ کیونکہ اس کے باریک اجزا ء ضرور حلق میں پہونچتے ہیں۔
مسئلہ : دوسرے کا تھوک نگل لیا یا اپنا ہی تھوک ہاتھ پر لے کر نگل لیا تو روزہ ٹوٹ گیا۔
مسئلہ : عورت کا بوسہ لیا، چھوا، یا مباشرت کی، یا گلے لگایا، اور انزال ہو گیا تو ان حالتوں میں روزہ ٹوٹ گیا۔
مسئلہ : قصداً منہ بھر قئے کی اور روزہ دار ہو نا یاد ہے تو روزہ ٹوٹ جا ئیگا اور اگر منھ بھر قے نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
مسئلہ : سوتے میں پانی پی لیا یا کچھ کھا لیا، یا منھ کھولا تھا پانی کا قطرہ حلق میں چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
ٹیگز:-