حدیث نمبر :541

روایت ہے حضرت زید ابن خالد جہنی سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو دو رکعتیں پڑھے جن میں کچھ بھولے نہیں تو اﷲ اس کے پچھلے گناہ بخش دیتا ہے۲؎ (احمد)

شرح

۱؎ آپ قبیلہ جہنیہ سے ہیں،کوفہ میں رہے،وہیں وفات پائی۔

۲؎ غالبًا ان دو رکعتوں سے مراد وضو کے نفل ہیں جیسا کہ دوسری حدیث میں صراحۃً مذکور ہے۔نہ بھولنے سے مراد دل کا حاضر رہنا ہے،یعنی جوکوئی حضوردل سے وضو کے نفل پڑھے تو اس کے سارے گناہ صغیرہ معاف ہوجاتے ہیں،ا ب باقی نمازفرائض،سنتیں وغیرہ اس کے درجے بلند کریں گی۔خلاصہ یہ کہ جب نفل نمازکایہ فائدہ ہے تو فرائض اور واجبات کا کتنا بڑافائدہ ہوگا۔