اذان میں اوراذان کے علاوہ انگوٹھے چومنا
sulemansubhani نے Thursday، 23 May 2019 کو شائع کیا.
اذان میں اوراذان کے علاوہ انگوٹھے چومنا :
حدیث شریف :حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اذان کہی اذان دیتے ہوئے جب اشھدان محمداً پر پہنچے تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے انگو ٹھوں کو چوم کر آنکھوں سے لگایا یہ دیکھ کر سر کار ﷺنے فرمایا جو میرے صدیق رضی اللہ عنہ کی طرح کرے تو میں (ﷺ)کل قیامت کے دن اس کی شفاعت کرونگا ۔(بحوالہ :موضاتِ کبیر ،مقط صدِ حسنہ ص 384)
اُمّت کے امام ملا علی قاری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ضعیف نہیں ہے ۔فقہ حنفی کی معتبر کتب شرح نقایہ ،رد المختار شرح درمختار ،طحطاوی علی مراقی الفلاح وغیرہ میں انگوٹھے چومنے کو جائز و مستحب لکھا ہے ۔
ٹیگز:-
چومنا , سرکار ﷺ , اذان , قیامت , حضرت بلال , حضرت ابوبکر صدیق , حضرت ابوبکر , شفاعت , ملا علی قاری , انگوٹھے