حفص بن غیاث

نام و نسبـ:۔ نام، حفص۔ کنیت، ابو عمر۔ والد کا نام غیاث بن طلق بن معاوہ بن مالک بن حارث بن ثعلب ہے ۔نخعی کوفی ہیں ۔

تعلیم و تربیت:۔ ابتدائی تعلیم کے بعد امام اعظم ابو حنیفہ کے حلقۂ درس میں داخل ہوئے، ممتاز فضلا ء اصحاب میں شمار ہوتے ہیں اور تسوید فقہ حنفی میں نمایاں رول ادا کیا ۔ امام اعظم سے مسانید امام میں بکثرت احادیث روایت کر تے ہیں۔

امام اعظم نے جن اصحاب کو وجہ سرور اور دافع غم فرمایا تھا یہ بھی انہیں میں سے ایک ہیں ۔

محدثین آپ کو ثقہ مانتے ہیں ، زہد و ریاضت کا یہ عالم تھا کہ جس دن آپ کا وصال ہوا تو آپکی ملکیت میں ایک درہم بھی نہ تھا۔ آپ کوفہ اور بغداد کے قاضی رہے ۔

وصال :۔ آپ کی ولادت ۱۱۷ھ میں ہوئی اور ۱۹۴ ھ میں وصال ہوا۔

اساتذہ:۔ آپکے دادا طلق بن معاویہ ، امام اعظم ابو حنیفہ، اسمعیل بن ابی خالد، ابو مالک اشجعی، سلیمان تیمی، عاصم احول، یحیی بن سعید انصاری، ہشام بن عروہ ، امام اعمش، امام ثوری، امام جعفر صادق، ابن جریح، وغیرہم۔

تلامذہ:۔ امام احمد بن حنبل ، اسحاق، ابن ابی شیبہ، یحیی بن معین، ابو نعیم، علی بن مدینی، یحیی قطان، وغیرہم۔( تہذیب التہذیب۔انوار امام اعظم)