نماز کی چوتھی شرط :- وقت
sulemansubhani نے Wednesday، 5 June 2019 کو شائع کیا.
نماز کی چوتھی شرط :- وقت
جس وقت کی نماز پڑھی جائے اس نماز کا وقت ہونا ۔
وقت فجر :- طلوع فجر ( صبح صادق ) سے طلوع آفتاب تک ہے ۔
وقت ظہر :- دوپہرکو آفتاب کے نصف النہار سے ڈھلنے پر شروع ہوتا ہے اور اس وقت تک رہتا ہے کہ ہر چیز کاسایہ اس کے سایہ ٔ اصلی سے دوچند (ڈبل) ہوجائے ۔
وقت عصر :- ظہر کا وقت ختم ہوتے ہی شرو ع ہوتا ہے اور آفتاب غروب ہونے تک رہتا ہے ۔
وقت مغرب :– آفتاب غروب ہونے سے غروب شفق تک ہے ۔
وقت عشاء :- غروب شفق سے طلوع فجر ( صبح صادق) تک رہتا ہے ۔
نوٹ :- ہر وقت کی نماز کے بیان میں وقت کے تعلق سے تفصیلی مسائل آئندہ پیغامات میں ملاحظہ فرمائیں ۔
ٹیگز:-
نماز , ظہر , عصر , شرط , فجر , مغرب , وقت , عشاء , چوٹ , مومن کی نماز , علامہ عبدالستار ہمدانی برکاتی