نماز کے بارے میں پوچھا
sulemansubhani نے Thursday، 6 June 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :552
روایت ہے حضرت محمد ابن عمرو ابن حسن ابن علی سے فرماتے ہیں ہم نے جابر ابن عبداﷲ سے حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا فرمایاظہردوپہری میں پڑھتے تھے اورعصر جب کہ سورج صاف ہوتا اورمغرب جب کہ سورج ڈوب جاتاہے اورعشاءجب لوگ زیادہ ہوتے توجلدی پڑھ لیتے اورجب تھوڑے ہوتے تودیرمیں پڑھتے اورصبح اندھیرے میں ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس کی شرح پہلے گزرگئی۔اس حدیث سے معلوم ہواکہ اگر وقت میں گنجائش ہوتولوگوں کے اجتماع کاخیال رکھاجائے۔ریل کا سا وقت نہ ہو کہ نمازی ہوں یا نہ ہوں نماز پڑھ لی جائے۔دیکھوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کا عمل کہ اگر لوگ کم ہوتے تو عشاء دیر سے پڑھتے۔
ٹیگز:-
حدیث , حضرت محمد ابن عمرو ابن حسن ابن علی