آمدِ خیر الانام سے پہلے دنیا ظلمت کدہ تھی

حضور رحمت عالمﷺ کی بعثت سے قبل دنیا کے حالات کیسے تھے اور مذہب کے نام پر لوگ کن کن بُرائیوں اور گمراہیوں میں مبتلا تھے؟ ویسے تو دنیا میں بہت ساری اقوام آباد تھیں لیکن وہ قومیں جو اپنی اپنی جدا گانہ تہذیب رکھتی تھیں ، جن کا اپنا ایک طرزِ حیات تھاوہ یہود، نصاریٰ، مجوس، ہنود اور قومِ عرب ہیں۔ بعثتِ نبوی ﷺ سے پہلے ان اقوام کے حالات کیا تھے ملاحظہ فرمائیں۔