اہل پاکستان کیلیے بالعموم اور اہلیان بھیرہ کیلیے ایک قابل فخر خبر۔۔۔۔بھیرہ کی مردم خیز دھرتی کے سپوت،حضور ضیالامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کے بھای پیر غلام معین الدین شاہ کے ہونہار فرزند پیر محمد رفیع الدین شاہ کو انکی قابلیت اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پرترقی دیتے ہوے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی ڈویژن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔اس خبر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب محترمہ ملیحہ لودھی نے ٹویٹ کر کے مبارکباد دی۔اقوام متحدہ کی حالیہ تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں۔اس شاندار کامیابی پر اہل پاکستان ،اہل بھیرہ خاص طور پر خاندان ضیالامت کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں