جب گرمی تیز ہو نمازٹھنڈی کرو
sulemansubhani نے Monday، 10 June 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :553
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ظہرپڑھتے توگرمی سے بچنے کے لئے اپنے کپڑوں پرسجدہ کرتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)لفظ بخاری کے ہیں۔روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب گرمی تیز ہو نمازٹھنڈی کرو۔
شرح
۱؎ یہ گرمی فرش کی ہوتی تھی نہ کہ وقت کی۔سرکارظہرٹھنڈی کرکے پڑھتے تھےمگر فرش تپاہوتا تھا جیسے کہ اب بھی حرمین شریفین میں دیکھاجاتاہے۔اس سے معلوم ہوا کہ نمازی اپنے پہنے ہوئے کپڑے پرضرورۃً سجدہ کرسکتا ہے،یہی امام صاحب کا قول ہے۔
ٹیگز:-
حدیث , حضرت ابوہریرہ , نبی کریم ﷺ , حضرت انس , ظہر , رسول اﷲﷺ , صحیح بخاری , صحیح مسلم , سجدہ , کپڑوں