شانِ صدیق اکبر 

القرآن :والذی جاء بالصدق وصدق بہ اولئک ھم المتقون o

ترجمہ :اور وہ یہ سچ لیکر تشریف لائے او روہ جنہوں نے ان کی تصدیق کی یہی ڈر والے ہیں ۔

(سورۃ الزمر ،پارہ :۲۴،آیت نمبر ۳۳)

مفسرین نے اس آیت میں تصدیق کرنے والے سے مراد حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی ذات لی ہے شیعہ حضرات کی معتبر کتاب ’’تفسیر مجمع البیان ‘‘آٹھویں جلد،ص ۴۹۸میں علامہ طبرسی نے بھی اس آیت کو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی شان میں نازل ہونا لکھا ہے ۔