خواتین اور قرآن

سوال :۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر لگائی گئی تہمت کا ذکر کونسی سورت میں ہے ؟

جواب:۔ سورۂ نور میں ۔

سوال:۔ حضرت عمران کی بیوی نے جو نذر مانی تھی اس کا ذکر کس سورت میں ہے ؟

جواب:۔ سورئہ اٰل عمران میں۔

سوال: عورت کو معاوضہ دے کر شوہر سے خلع کر لینے کا ذکر قرآن میں کہاں ہے ؟

جواب :۔ سورۂ بقرہ میں ۔

سوال:۔ حدِّ زنا کہاں مذکور ہوئی ؟

جواب:۔ سورۂ نور میں ۔

سوال:۔ غیر مدخولہ مطلقہ کے لئے نصف مہر ہے ‘‘ اس کا ثبوت کس صورت میں ہے ؟

جواب:۔ سورۂ بقرہ میں ۔

سوال:۔ خولہ بنت ثعلبہ جنہوں نے اپنے شوہر کے سلسلہ میں حضورﷺ سے مجادلہ کیا تھا کا تذکرہ کس صورت میں ہے ؟

جواب:۔ سورۂ مجادلہ میں ۔

سوال:۔ ’’طلاق ثلاثہ جس عورت کو دئے گئے وہ قبل حلالہ شوہر اول کے لئے حلال نہیں ہوسکتی ‘‘ یہ مسئلہ کہاں بیان کیا گیا ہے ؟

جواب:۔ سورئہ بقرہ میں۔

سوال:۔ حضرت ملکہ سبا کا قصہ ( حضرت سلیمان علیہ السلام ) کے ساتھ کہاں مذکور ہوا ؟

جواب:۔ سورۂ نمل میں ۔

سوال :۔ ہجرت کرنے والی مومن عورتوں کو جانچنے نیز انہیں کفار کے سپرد نہ کرنے کا حکم کہاں ہے ؟

جواب:۔ سورۂ ممتحنہ میں ۔

سوال:اگر مطلقہ عورت حائضہ ہو تو اس کی عدت ۳؍ حیض ہیں یہ کس سورہ میں ہے ؟

جواب:۔ سورۂ بقرہ میں ۔

سوال:۔ عزیز مصر کی زوجہ کا ذکر کہا ں ہوا؟

جواب:۔ سورۂ یوسف میں ۔

سوال:۔ باپ کی بیوی سے نکاح کی حرمت کس سورت میں ہے ؟

جواب:۔ سورۂ نساء میں ۔

سوال:۔ ’’حد قذف‘‘کس سورہ میں بیان کی گئی ہے؟

جواب:۔سورئہ نور میں ۔

سوال:۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کی جانب اللہ تعالیٰ نے جو وحی بھیجی اس کا بیان کہاں ہے؟

جواب:۔ سورئہ قصص میں ۔

سوال:۔ مساجد میں جماع کی حرمت کہاں مذکور ہوئی؟

جواب:۔ سورئہ بقرہ میں ۔

سوال:۔ غیر حائضہ اور آئیسہ عورتوں کی مدت کہاں بیان کی گئی ؟

جواب:۔ سورئہ طلاق میں۔

سوال:۔مسلمین ومسلمات کو کس سورہ میں ہنسی اڑانے سے منع کیا گیا ہے ؟

جواب:۔ سورئہ حجرات میں

سوال:دوعورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابرکس سورہ میں اس کا بیان ہے ؟

جواب:۔ سورئہ بقرہ میں ۔

سوال:اثنائے حیض زوجہ سے جماع کی حرمت کا بیان کس سورہ میں ہے؟

جواب:۔ سورئہ بقرہ میں۔

سوال:۔ ابو لہب کی بیوی جہنم میں ہے،یہ کہاں بیان کیا گیا ؟

جواب:۔ سورئہ لہب (مسد)میں۔

سوال:۔ مسلمان مردوں کے مشرکہ عورتوں سے اور مسلمان عورتوں کے مشرک مردوں سے نکاح کی حرمت کس سورہ میں ہے؟

جواب:۔ سورئہ بقر ہ میں۔۴

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.