شانِ حضرت علی و فاطمہ رضی اللہ عنہما

القرآن :ویطعمون الطعام علی حبہ مسکینا ویتیما واسیراo

ترجمہ :اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبت پر مسکین اور یتیم اور اسیر کو ۔(سورۃ الدھر ،آیت نمبر ۸)

شانِ نزول :یہ آیت حضرت علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنہما اور ان کی کنیز فضہ کے حق میں نازل ہوئی حضرت حسنین کریمین رضی اللہ عنہما بیمار ہوئے ان حضرات نے ان کی صحت پر تین روزوں کی نذر فرمائی اللہ تعالیٰ نے صحت دی ۔

نذر کی وفا کا وقت آیا سب صاحبوں نے روزے رکھے حضرت علی رضی اللہ عنہ ایک یہودی سے تین صاع (صاع ایک پیمانہ ہے جو دورِ حاضر میں تقریباً ۴کلو اور ۹۵گرام کے برابر ہے )جو لائے حضرتِ خاتون جنت رضی اللہ عنہما نے ایک ایک صاع تینوں دن پکایا لیکن جب افطار کا وقت آیا اور روٹیاں ان لوگوں کو دے دیں صرف پانی سے روزہ افطار کرکے اگلا روزہ رکھ لیا ۔