وزیراعظم اورتقریر کے تائید کنندگان پر جہری توبہ واجب

وزیراعظم اورتقریر کے تائید کنندگان پر جہری توبہ واجب

وزیراعظم اورتقریر کے تائید کنندگان پر جہری توبہ واجب

آمدہ جمعہ کو یوم عظمت صحابہ کے طور پر منایا جائے ! پیر سید حسین الدین شاہ

راولپنڈی (پ ر )

عمران خان نیازی کے ٹی وی بیان کا درج ذیل اقتباس حضرت استاذالاساتذہ ، شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ صاحب زید مجدہ کو سنایا گیا تو آپ نے کئی بار استغفراللہ اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھ کر اس قول اور اس کے قائل سے اپنی برائت کا اظہار کیا اوراس غیر ذمہ دارانہ گفتگو پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا :

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان ارفع میں ایسے نازیبا کلمات کہنا انتہائی جہالت اور معصیت ہے، ایسا کہنے والے اور اس کی تائید کرنے والوں پر شرعاً ”جہری توبہ“ کرنا واجب ہے ۔

دلفگار کلمات:

”جب جنگ بدر ہوئی تھی تو صرف تین سو تیرہ تھے لڑنے والے ، باقی ڈرتے تھے لڑنے کے لئے ،

جو جنگ احد ہوئی تو سرکار مدینہ نے جو تیرکمان والے تھے ان کو کہا کہ تم نےاپنی پوزیشن نہیں چھوڑنی ،

جب لوٹ مار شروع ہوئی ، وہ چھوڑ کر چلے گئے ، سرکار مدینہ کا حکم نہیں مانا ۔“

حضرت استاذنا الکریم قبلہ شیخ الحدیث مدظلہ نے ہدایت فرمائی کہ علماء اہل سنت بالخصوص جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے وابستگان علماء و خطباء کرام جہاں بھی ہوں ، آئندہ جمعۃ المبارک کو ”یوم عظمت صحابہ“ کے طور پر منائیں ۔ خطبات جمعہ میں عظمت صحابہ کے موضوع پر روشنی ڈالیں اور امت مسلمہ کے افضل ترین نفوس قدسیہ کے فضائل و مناقب اور رفعت شان سے عامۃ المسلمین کو آگاہی دلائیں جمعہ کے اجتماع میں دلآزار کلمات وبیان پر مذمتی قراردادیں پاس کروائیں ۔

آپ نےعمران خان نیازی کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک کے وزیر اعظم کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہئے اور گفتگو کے الفاظ کا انتخاب بھی انتہائی احتیاط سے کرنا چاہئے ، بالخصوص مذہبی و دینی معاملات میں لااُبالی کی گنجائش نہیں ، انتہائی ذمے دار مناصب پر فائز لوگوں کو اپنی گفتگو لکھ کر پوری تیاری وذمے داری کے ساتھ کرنی چاہئیے ، عوامی و سیاسی جلسوں کی تقریر کا انداز وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز شخص کو ہر گز زیب نہیں دیتا ۔

تنظیم علماء ضیاء العلوم راولپنڈی ۔ اسلام آباد

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.